
دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار کر 22 سالہ نو جوان کو کچل کر ہلاک کر دیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ نور محلہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان محمد ذیشان ولد ماسٹر مظہر اقبال جو کہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ چک اکا کے قریب پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے زور دار ٹکر مار کر کچل دیا ، حادثہ اتنا شدید تھاکہ نوجوان کو ٹائروں کے نیچے گھسیٹتا ہو ا دور تک لے گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
نو جوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور نو جوان کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا ۔