پنڈدادنخاناہم خبریں
گولپور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، فوٹو سیشن سے کام نہیں چلے گا۔ حاجی ناصر محمود للِہ

پنڈدادنخان: سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ کے علاقہ تھل میں کھڑاک جاری ہے۔
گولپور یونین کونسل میں بڑی انٹری، چند دن قبل تحریک انصاف میں جانے والے سابق چیئرمین یونین کونسل اشرف گرداور برادری سمیت واپس جبکہ چین پور سے بھٹی برادری نذر بھٹی کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئی، پتھر ندی سے مختار احمد نے حمایت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ یونین کونسل گولپور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، فوٹو سیشن سے الیکشن نہیں جیتے جاتے۔
حاجی ناصر محمود للِہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔