جہلم

صحت کی سہولیات کی بروقت اور بلا امتیاز فراہمی ہمارا فرض ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: صحت کی سہولیات کی بروقت اور بلا امتیاز فراہمی ہمارا فرض ہے، ہفتہ صحت منانے کا مقصد شہریوں کو ایمرجنسی طور پر تمام سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہفتہ صحت کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ایم ایس شعیب کیانی،سپرٹینڈنٹ برہان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہفتہ صحت کے حوالے سے بنائے گئے مختلف کاونٹرز کا دورہ کیا اور وہاں علاج کی غرض سے آئے ہوئے شہریوں سے سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button