جہلماہم خبریں

پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 22 مارچ کو عالمی یوم آب منایا جاتا ہے۔

اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف صاف پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ اسے محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دینا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قلت آب کا مسئلہ شدید تر ہو رہا ہے اور سنہ 2025 تک ملک خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔ لہٰذا آئیے اس دن عہد کرتے ہیں کہ ہم سب مل کے پانی کے ضیاع کو روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانی ایک عظیم قدرتی نعمت ہے اور اس کا تحفظ اور صحیح استعمال ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے۔ عالمی پیمانے پر ماحولیات میں تبدیلی اور پانی کے ذخائر میں مختلف وجوہات کی بنا پر کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایسی صورت حال کے پیش نظر ضروری ہے کہ سب مل کر پانی کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button