
جہلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن میں شدید بدنظمی، چوہدری ندیم خادم اور ان کے ساتھیوں نے سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا۔
جہلم کے نجی میرج ہال میں منعقد ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر بلال اظہر کیانی کے ساتھ آنے والے سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کو سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے اسٹیج پر جانے سے روک دیا۔
چوہدری سعید اقبال کو اسٹیج پر جانے سے روکنے پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ احتجاجاً اسٹیج سے نیچے اتر گئے جس پر سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے حافظ اعجاز جنجوعہ کو منانے کے لئے منت سماجت کرتے رہے۔
جہلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ورکر کنونشن، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم اور انکے ساتھیوں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور بلال اظہر کیانی کے ساتھ آنے والے سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال کو اسٹیج پر جانے روک دیاhttps://t.co/Xk152yQ0VP#PMLN #jhelum pic.twitter.com/JrZoYcs5gz
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) November 22, 2022
اس موقع پر حافظ اعجاز جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو زیادتی ہوئی ہے یہ ورکرز کے ساتھ، مسلم لیگیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، میں احتجاجاً اپنی کرسی چھوڑ کر نیچے آ گیا ہوں، جب ورکرز کی عزت نہیں ہو گی تو میں بھی اسٹیج پر نہیں جاؤں گا، میں ورکر کے ساتھ ہوں، مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔
سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے مسلم لیگ ن کے ورکر ہیں، آج بھی جنرل (ر) اظہر کیانی اور بلال اظہر کیانی کے ساتھ کوآرڈنیشن تھی، میں ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر میں یہاں آیا ہو ں۔ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو انتشار پسند ہوتے ہیں، ہمارا ضمیر ایسا نہیں ہے، قائدین آئیں تو انتشار پھلانا چاہئے
انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ورکرز کی تعداد آئی ہے اگر ہم فساد کرنا چاہیں تو ایک منٹ کی گیم ہے، ہمارے قائدین کا جو ورکرز کنونشن ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم ادھر آئے ہیں۔ کنونشن کے بعد بیٹھیں گے اور لا ئحہ عمل طے کریں گے، قائد سے بھی بات ہو گی۔
چوہدری سعید اقبال نے کہا کہ ہم دوست احباب ورکر زجتنے بھی ہیں وہ بیٹھیں گے اور صلاح مشورہ کریں گے، اس کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے، ہم اکٹھے ہیں اور نواز شریف کے ساتھ ہیں۔