جہلماہم خبریں

ریسکیو 1122 جہلم پیشہ وارانہ انداز میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 نے دریائے جہلم پر ایک فلڈ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا، ڈپٹی کمشنر جہلم نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔

تقریب میں بلال اظہر کیانی مشیر وزیراعظم،کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم، لیفٹیننٹ کرنل راجہ محمد سہیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد حسان طارق ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر ، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ایکسین ایریگیگیشن، توصیف بیگ (حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی)، سعید احمد (الصدیق ویلفیئر) اور دیگر محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ریسکیو 1122 جہلم پیشہ وارانہ انداز میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ بلال اظہر کیانی
انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا، ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔

بلال اظہر کیانی مشیر وزیراعظم، ڈپٹی کمشنر جہلم اور کمانڈر ہیڈکوارٹر 53 نے فلڈ موک ایکسر سائز کا جائزہ لیا جبکہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ریسکیو 1122 بہت ہی پیشہ وارانہ انداز اور خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو 1122 جہلم اور تمام اداروں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن ریسکیو1122 جہلم احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر محکمہ صحت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمٹ کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے اس موقع پر عوام کو پیغام دیا کہ دریا میں نہانے سے پرہیز کریں تاکہ کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button