جہلم

سٹی اسکول جہلم میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنماء و چیف کوآرڈینیٹر این اے 67چوہدری فراز حسین نے سٹی اسکول جہلم میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمی ٹیچرز اور بچوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت پنجاب کے حکم پر واقع کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں،اسکول کا نقشہ منظور ہے یا نہیں،دیوار کیوں گری،ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری بیرون ملک ہیں وہ بھی اسکول میں دیوار گرنے اور بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقع پر افسردہ ہیں۔ تمام نجی و سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کے معائنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں حصول تعلیم کے لیے اسکول جانے والا معصوم ایسے ناخوشگوار واقعات کی نظر نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا سٹی اسکول حادثے پر بچوں سمیت درد دل رکھنے والا ہر شخص افسردہ ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button