دینہ کے معروف پینٹر عمران ساقی کام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

دینہ کے معروف پینٹر 40سالہ عمران ساقی کام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے گر گئے لیکن ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف پینٹر ساقی کے صاحبزادے اور ثاقب پینٹر کے چھوٹے بھائی عمران ساقی دینہ جی ٹی روڈ پر پینٹر کا کام کر رہے تھے کہ اچانک دل کا شدید دورہ پڑنے سے گر گئے۔

انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر چند گھنٹے گزرنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ مرحوم عمران ثاقی انتہائی ملنسار تھے اور 2بچوں کے باپ تھے، محلہ کشمیر ٹاؤن آزاد شاہ میں رہائش پذیر تھے، مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو ادا کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button