علامہ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی سے پیر دلدار علی شاہ کا اظہار تعزیت

سوہاوہ: سجادہ نشین درگاہ مقدسہ دیوان حضوری صاحبزادہ پیر دلدار علی شاہ نے اپنے دیرینہ ساتھی ممتاز دانشور اور علما والمشائخ پاکستان کے مرکزی رہنما سعید الرشید عباسی کے دولت کدہ پر ان کے بھائی حافظ محمد ایوب عباسی خطیب پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اسلام آباد کی رحلت پر اظہار غم ،تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور صاحبزادہ سعید الرشید عباسی کی دینی ملی فکری نظریاتی ثقافتی سیاسی سماجی اور قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں جنہیں ہر مذہب و مسلک اور افکار و نظریات کےزعماء قدر کی نظر سے دیکھتے ہیں اور آپ کے مشاہدات و تجربات سے استفادہ کرتے ہیں۔

علامہ سعید الرشید عباسی نے اس موقع اپنے پیکر اخلاص و ایثار کیش دوست اور ممتاز ادیب و کالم نگار قاضی عبدالقدیر خاموش کی شعرہ آفاق کتاب “ خا موش پکار “ پیش کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button