جہلم: جم خانہ کلب کا خواب اب حقیقت کی شکل اختیار کر چکا ہے، ممبران کیلئے مختلف سہولیات کی فراہمی آئندہ چند روز میں ممکن ہو جائے گی۔
یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جم خانہ کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جم خانہ کلب جہلم کے شہریوں کیلئے ایک بڑا تحفہ اور بہترین تفریح گاہ ثابت ہو گی۔
ملاقات میں جم خانہ کلب میں اب تک ہونے والے کام اور مزید تعمیراتی کاموں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔