جہلم شہر کے چوک چوراہوں پر رکشہ مافیا کا راج، ٹریفک کی روانی شدید متاثر

جہلم شہرکے چوک چوراہوں پر رکشہ مافیا کا راج، ٹریفک کی روانی شدید متاثر، شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ اناڑی کم عمر رکشہ ڈرائیوروں نے عوام کی جانیں داؤ پر لگادیں، کم عمر لڑ کے ٹریفک قوامین کی کھلے عام خلاف ورزیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رکشوں کو سڑکوں پر جہاز بنا کر چلانے میں مصروف، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے چوک چوراہوں پر رکشہ ڈرائیوروں کا راج قائم ہے، ٹریفک پولیس اور رکشہ مافیا کے گٹھ جوڑکے باعث ٹریفک کے حوالے سے عوامی مشکلات و پریشانیاں بڑھ چکی ہیں۔ دوسری جانب اناڑی ،کم عمراور ادھیڑ عمر رکشہ ڈرائیور شہرکے چوک چوراہوں کو پارکنگ اسٹینڈ سمجھتے ہوئے ٹریفک جام کرتے ہوئے لا پرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

ٹریفک کے قانون کی کھلے عام خلاف ورزیاں کرتے ہوئے رکشوں کو سڑکوں پر جہاز بنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر اوقات حادثات رونما ہو نا معمول بن چکے ہیں ۔ کم عمر اور اناڑی رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیوں کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک اورماتحت عملہ کی جانب سے شہر کے چوک چوراہوں پر سے رکشہ اسٹینڈ ختم کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں جبکہ افسران کے آنے سے چند منٹ قبل عارضی طور پرشہر کے چوک چوراہوں سے رکشہ اسٹینڈ ختم کروادیئے جاتے ہیں تاکہ سب اچھا ہے کی رپورٹس اعلیٰ حکام تک پہنچ سکے۔ افسران کے جانے کے فوراً بعد ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ سے مکمل لا تعلقی اختیار کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیورز کو رکشہ اسٹینڈز بنانے کی کھلی چھوٹ دے دیتے ہیں۔

شہریوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے شاندار چوک، جی ٹی ایس چوک سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں کھڑے ہونے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button