جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بیکری مالک شدید زخمی

جہلم میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیکری مالک زخمی ہو گیا، ڈاکو موقع سے فرار جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جہلم کے علاقہ کالاگجراں میں دو مسلح ڈکیت الحبیب بیکرز میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور بیکری مالک کو لوٹنے کی کوشش کی تو بیکری مالک حافظ بلال نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں بیکری مالک شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔

جہلم پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا، بیکری مالک کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button