خاتون بار بار بلیک کئے جانے پر ایف آئی اے میں چلی گئی جہاں تحقیقاتی ادارے نے فوری کارروائی کر کے گھناونا جرم کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملتان میں ایک مکروہ فطرت شخص ایک خاتون کو دھمکی آمیز پیغامات بھجوانے اور کالیں کرنے لگا کہ تمہاری تصویریں میرے پاس موجود ہیں، پیسے دو ورنہ ساری وائرل کر دوں گا اور تم اپنی فیملی سمیت عزیزوں اور رشتے داروں کو شکل دکھانے کے قابل نہیں رہو گی۔
خاتون کو بار بار بلیک میلنگ اور پیسے دینے کے مطالبے پر ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جس سے تنگ آ کر خاتون نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں رپورٹ کر دی۔
ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔