الیکشن 2024؛ حلقہ این اے 60 سے کون سے لیگی امیدوار کا پلڑا بھاری؟، سروے رپورٹ سامنے آ گئی

جہلم: الیکشن 2024؛ حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویو مکمل، کون سے ن لیگی امیدوار کا پلڑا بھاری ہے سروے رپورٹ سامنے آ گئی۔

جہلم یوں تو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا مگر 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا قلعہ پی ٹی آئی نے سر کر لیا، موجودہ صورتحال میں ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن) کی پہچان چوہدری محمد بوٹا جاوید ہیں جنہوں نے مشکل ترین دور میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ نہ چھوڑا۔

وہ میاں بردران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، پارٹی سے بلا خوف وفاداری نبھائی، اب کیونکہ عام انتخابات میں چند ہی ماہ باقی ہیں تو پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے ضلعی صدر چوہدری بوٹا جاوید کی ٹکٹوں کے حوالے سے رائے سب سے اہم بھی ہے اور مستند بھی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹوں کی دوڑ میں حلقہ این اے 60 میں سب سے زیادہ مقابلہ اس وقت سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بلال اظہر کیانی میں ہے۔

سروے کے مطابق سب سے زیادہ مقبول امیدوار چوہدری ندیم خادم ہے جو ہر طرح سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کی جان اور نوجوانوں میں مقبول ترین سمجھے جاتے ہیں۔ چوہددری ندیم خادم دن رات اپنے پارٹی ورکرز کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی اپنائے رکھتے ہیں۔

سروے کے مطابق 75 فیصد سے زائد افراد اور لیگی ورکرز نے چوہدری ندیم خادم کو نہ صرف لیڈر مانا بلکہ اعلی قیادت کو مطالبہ بھی کیا کہ حلقہ این اے 60 کا ٹکٹ چوہدری ندیم خادم کو دیا جائے۔

ٹکٹ کی تقسیم میں چوہدری محمد بوٹا جاوید سب سے زیادہ اہم کردار ہوگا کیونکہ سب منجھے اور پرانے مسلم لیگی ورکر جہلم میں چوہدری بوٹا جاوید ہی ہیں۔

عوامی سروے نے تو اپنا فیصلہ چوہدری ندیم خادم کے حق دے دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ اعلی قیادت جہلم کا تاج کس کے سر رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

5 تبصرے

  1. جی ہاں ٹکٹ کا حقدار بھی ندیم خادم صاحب ہی ہیں قیادت کو بھی سوچنا چاہیے ندیم خادم صاحب کی اس حلقے میں بہت زیادہ اپنی ذاتی ووٹ ہے اور جو نزریاتی ن لیگ کا ورقر ہے وہ بھی ندیم صاحب کو ہی پسند کرتے ہیں

  2. محترم یہ آپ کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے عوامی سروے نہیں کیونکہ سرکاری سروے تو کچھ اور ہی کہتا ہے ۔۔۔۔؟

  3. This website is a mouth piece of Nawaz.tickers will be issued by Nawaz and his royal family. What the he’ll javed Both has to do with tickets. Farukh is a big lota.he sold his vote against Niazi.Nawaz is not goof ticket is sure shot for Farukh..NA ticket will have to be issued to Farukh by Nawaz.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button