سوہاوہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، چور غریب شہری کے گھر سے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار

سوہاوہ میں آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ، چور نواحی علاقے ڈھوک نلہ میں غریب اور بے سہار شہری کے نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوہاوہ کے نواحی علاقے ڈھوک نلہ میں غریب اور بیمار ملک گلستان کے گھر بیٹھک کی کھڑکی توڑ کر نامعلوم چور 60 ہزار روپے نقدی اور 2 اسٹپلائزر چوری کر کے لے گئے۔

ملک گلستان نے بتایا میں اور میری بیوی سخت بیمار ہیں اور ہم نے وہ پیسے اپنے اعلاج معالجے کے لیے رکھے تھے جو کہ چور چوری کر کے لے گئے۔

یاد رہے چند روز میں اس علاقے میں چوتھی بار چوری کی واردات ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ سمیت ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو گرفتار کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button