جہلم

ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم کے الیکشن، جوڑ توڑ عروج پر

جہلم: ضلع جہلم ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں تین بڑی غیر سیاسی کاروباری تنظمیں اپنی جگہ بہت ہی حلقوں میں اثر رکھتی ہیں۔

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، انجمن تاجران اور ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم ہیں، ان دنوں سٹی ہاؤسنگ میں سٹی ہاؤسنگ ڈیلرز ایسوسی ایشن جہلم کے نئے الیکشن کا بڑا زورو شور ہے۔

صدر شیخ واحد گوگا نے اپنی صدارت دوران بہت سارے کام کئے اور ڈیلروں کو یکجا رکھنے کی کوشش کی اور سٹی ہاؤسنگ ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے جہلم، پنجاب اور اورسیز تارکین وطن کے علاوہ آزاد کشمیر سے سٹی ہاؤسنگ جہلم میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دی اور سٹی ہاؤسنگ جہلم چند سالوں میں جنگل میں منگل بن گیا۔

اس سٹی ہاؤسنگ (سیٹلائٹ ٹاؤن) کی بنیاد مرحوم ایس پی چوہدری مشتاق برگٹ نے رکھی لیکن اب نئے ایکشن کے انعقاد کے لئے سٹی ہاؤسنگ میں ایک گروپ جس کا نام فیر آلائنس گروپ ہے جس کی بنیادی میٹنگ چوہدری تعلیم کے دفتر میں ہوئی جس میں کرنل اشفاق، کرنل شمیم، چوہدری تعلیم، چوہدری طلعت اقبال، مبارک راجہ، چوہدری راحت اور اشرف چغتائی کے علاوہ دیگر کاروباری ڈیلرز حضرات موجود تھے،ایک گروپ تشکیل دیا گیا اس کام نام فیر آلائنس گروپ رکھا۔

یاد رہے کہ سٹی ہاؤسنگ جہلم میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، برطانیہ، امریکہ، کینڈا، یورپ اور گلف سے لوگوں نے کڑوڑوں کی انوسمنٹ کی ہے اور جہلم اور دور دراز سے ہزاروں لوگوں کو روزگار میسر ہے جس نے بھی اس سٹی ہاؤسنگ میں رہائشی، یا کمرشل پلاٹ، مکان یا دوکان میں سرمایہ کاری کی اس کو تسلی بخش منافہ ہوا۔

آج کل سٹی ہاؤسنگ میں سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیلر ادیسوی ایشن کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہیں، جوڑ توڑ ھو رہے ہیں۔ فیر ڈیل آلائنس گروپ گزشتہ چند ہفتوں میں اس میں بڑا اہم رول ادا کیا ہے۔ اب تک ڈیلر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں عامر سہیل، اور عاطف بھٹہ امیدوار برائے صدارت کے لئے سامنے آمنے ہیں ،عامر سہیل کو شیخ واحد گوگا گروپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے جبکہ عاطف بھٹہ بھی فتح حاصل کرنے کے لئے سر توڑ کوششوں میں مصر وف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button