جہلم

جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرکٹ میچوں پر جوئے کا مذموم دھندہ جاری و ساری

جہلم: شہر و مضافاتی علاقوں میں کرکٹ میچوں پر جوئے کا مذموم دھندہ جاری و ساری، میچوں پر جواء کرانے والے بااثر جواریوں نے بڑے شہروں کے سٹہ بازوں سے لائنیں حاصل کرکے اپنے گھروں ،کرایہ کی کوٹھیوں اور مختلف مقامات پر ٹھکانے قائم کرکے میچوں پر جواء کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں کرکٹ میچوں پر جوئے کے ٹھکانے قائم ہیں ، راتوں رات امیر بننے کے چکروں میں ریڑھی بان ، دکاندار ،غریب مزدور اور جوئے کے عادی افراد ان جواریوں کے مستقل گاہک بنے ہوئے ہیں جس سے درجنوں گھرانے اجڑ چکے ہیں ، یہ افراد اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کی بجائے اپنی کمائی ان جواریوں کو لٹا رہے ہیں۔

عوامی سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب آرپی او راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بااثر بکیوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ مزید گھرانے اجڑنے سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button