جہلماہم خبریں

وزیر تعلیم مراد راس نے سٹی سکول جہلم کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ضلع جہلم میں واقع نجی سکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے جی ٹی روڈ کالا گجراں جہلم میں واقع سٹی سکول کی دیوار گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ ہمیں نجی اسکول کی دیوار گرنے سے دو طلباء کے جاں بحق ہونے پر بے حد افسوس اور دکھ ہے۔ اس حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ کالا گجراں پر قائم سٹی سکول میں جمعہ کے روز دیوار گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق، 4 ٹیچروں سمیت 16 طالب علم زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button