جہلم
جہلم میں آٹے کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامر کے ہمراہ شہر کی مختلف فلور ملز اور آٹا سیلز پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے اس موقع پر فلور ملز میں تیار ہونے والے آٹے کے معیار، پسائی کے عمل اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے ملز میں سرکاری گندم کی فراہمی اور ڈیلرز کو آٹے کی فراہمی کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فلور ملز سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل برائے کار لائے جا رہے ہیں۔