نامساعد حالات میں بھی صحافی جان کی پراوہ کئے بغیر صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: نامساعد حالات میں بھی صحافی جان کی پراوہ کئے بغیر صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، جہلم سمیت ملک بھر میں صحافیوں نے بڑی قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کی لیکن آج بھی حقائق دیکھانے اور سچ لکھنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، صدر میڈیا ون مرزا قدیر بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت سے وابستہ افراد مجاہد کا درجہ رکھتے ہیں، حکومت کو صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے موجودہ دور حکومت میں صحافی مسائل سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی کا قلم پوری قوم کا ترجمان ہے، عوام کی ترجمانی جان جوکھوں میں ڈال کر کی جاتی ہے ، صحافیوں کی فلاح وبہبود و جان و مال کے تحفظ کے لئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔