
ڈومیلی: ایک روزہ فری میڈیکل اورآئی کیمپ 26دسمبربروز اتوار بڑاگواہ میں لگایاجائے گا، لائنزکلب کے زیراہتمام یہ کیمپ بڑاگواہ میں لگایاجائے گا جس میں مریضوں کافری چیک اپ کیساتھ ساتھ فری ادویات دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی سکول دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ کے ڈائریکٹر جنیدظہورکیانی نے مقامی اخبارنویسوں کو بتایاکہ ہم دی انٹرنیشنل ایسوسیشن آف لائنز کلب کے تعاون سے مورخہ 26دسمبر2021بروز اتوار کو بڑاگواہ میں ایک روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ لگوائیں گے جس میں تمام مریضورں کافری طبی معائنہ،فری لیبارٹری ٹیسٹ کیساتھ ساتھ فری ادویات دی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ فری کیمپ میں آنکھوں کا بھی مکمل چیک اپ کیاجائے گا جس میں اعلی ڈاکٹرکی ٹیمیں بڑاگواہ آکرمریضوں کا چیک کریں گی جس میں آئی سپیشلسٹ،گائنالوجسٹ،چائلڈاسپیشلسٹ،ڈینٹل سرجن، ڈینٹسٹ آپٹومیٹری اور میڈیکل آفیسرشامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری تمام علاقہ مکینوں سے گزارش ہوگی کہ وہ اس کیمپ میں بھرپورشرکت کرکے اپنی بیماریوں کا مفت میں علاج کروائیں۔یہ جو غریب عوام ہے جو شہروں میں جاکراپنا اچھے سے ڈاکٹرسے چیک اپ یا ادویات نہیں لے سکتے انکی سہولت کیلئے یہاں کیمپ لگوایاگیا اور لائنزکلب ضلع بھرمیں سینکڑوں کیمپ لگاچکی ہے۔