دینہاہم خبریں

پا کستان میں 10 لاکھ سے زائد افراد ہیروئن کی لعنت اور 30 فیصد ایڈز کا شکار

دینہ: پا کستان میں 10 لاکھ افراد سے زائد افراد ہیروئن کی لعنت کا شکار، 30 فیصد ایڈز کا شکار ، جب کہ نسوار استعمال کر نے والے 80فیصد افراد کو مسوڑھوں کے کینسر کے خطرناک لاحق ہو تے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میںمنشیات استعمال کر نے والوں میں خطر نا ک حد تک اضافہ جبکہ پا کستان میں 10لاکھ افراد سے زائد افراد ہیروئن کی لعنت کا شکا رہیں ،ٹیکے کے ذریعے منشیات لینے والے 30 فیصد افراد ایڈز جبکہ 90فیصد سے زائد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں منشیات کا استعمال فیشن کے طور پر کیا جا رہا ہے جبکہ مغربی یو نیورسٹیوں سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلباء میں کو کین کے استعمال کا رحجا ن بھی بڑھ ر ہا ہے۔

ادھر ایک اور رپورٹ کے مطابق نسوار استعمال کر نے والے 80فیصد افراد کو مسوڑھوں کے کینسر کے خطرناک لاحق ہو تے ہیں، چند لمحوں کے سکون کی خاطر تمباکو استعمال کر نے والے شاید نہیں جانتے کہ وہ اپنے ہا تھوں سے زندگی کی ڈور کو سمیٹ رہے ہیں ،طبی ماہرین کے مطابق نسوار کی شکل میں تمباکو کا استعمال سگریٹ نو شی سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہے ،نسوار کا استعمال خیبر پختونخواہ کی روایت کا حصہ رہا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق نسوار استعمال کر نے والے 80فیصد افراد کو مسوڑھوں کے کینسر کے خطرناک لاحق ہو تے ہیں ،طبی ماہرین کے مطابق نسوار صحت کیلئے سگریٹ کے مقا بلے میں 5گنا زیادہ خطرناک ہے تاہم لو گوں کو آگاہی مہم کے ذریعے نسوار کے حقیقی خطرات سے با خبرکیا جائے تو کئی قیمتی زندگیوں کو بچا یا جاسکتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button