سوہاوہ
اے سی اور سول ڈیفنس آفیسر کی سوہاوہ میں کارروائی، پٹرول پمپس کے چالان، گیس ری فلنگ کی دوکان سیل

سوہاوہ: اے سی اور سول ڈیفنس آفیسر کی سوہاوہ میں کارروائی،پٹرول پمپس کے چالان، گیس ری فلنگ کی دوکان سیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور محمد بوٹا سول ڈیفنس آفیسر جہلم نے کارروائی کرتے ہوئے گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والوں کی دوکان کو سیل کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف پٹرول پمپس کا پیمانہ چیک کیا اور آگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے پر مختلف پٹرول پمپس کے چالان کیے۔