جہلماہم خبریں

صحت کارڈ کا اجراء پی ٹی آئی حکومت کا سنہری کارنامہ ہے۔ چوہدری فراز حسین

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیف کوآرڈینٹر چوہدری فراز حسین نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے معیاری اور بہترین پالیسیوں پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجراء پی ٹی آئی حکومت کا سنہری کارنامہ ہے ، صحت کارڈ کے ذریعے شہریوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولیات میسر آئے گی جس سے غریب اور متوسط طبقہ بھرپور طریقہ سے مستفید ہو سکے گا۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کارڈ کا اجراء کرکے غریب عوام کو بہت بڑا ریلیف مہیا کیا ہے ، اب عوام معیاری ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک مفت طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button