جہلم
رمضان المبارک کے موقع پر جہلم پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات

جہلم: رمضان المبارک کے موقع پر جہلم پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس افسران چاک و چوبند ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،شہریوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے،سینئر افسران فیلڈ میں موجود افسران کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان کا قیام ہمارا فرض ہے۔