ڈومیلی میں گندم اور تیل دار اجناس کی پیداوار کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد

ڈومیلی کے نواحی علاقہ جنڈالہ کے گاؤں کریالہ میں راجہ زاہد نواز کے ڈیرہ پر گندم اور تیل دار اجناس کی پیداوار، کیچن گارڈننگ سبزیوں اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔
اس پروگرام کے مہمانان گرامی چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع جہلم تھے ان کے علاوہ قاضی عبیدالرحمٰن اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع سوہاوہ، ڈاکٹر خضرحیات اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن جہلم، ناصر رمضان اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ جہلم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر علاقہ بھر سے کسانوں کی بڑی تعداد کے ساتھ محکمہ زراعت کے مقامی ملازمین اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، پروگرام میں کچن گارڈننگ میں سبزیوں کے اُگانے ،گندم کی پیدوار میں اضافہ اور سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے کسانوں میں آگاہی دی گئی۔
چوہدری مقصود ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع جہلم نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو محکمہ زراعت پانچ مرلہ کچن گارڈننگ کیلئے آٹھ سبزیوں کے بیج کا پیکٹ مناسب قیمت پر فراہم کرے گا۔ جو اپ اپنے گھروں میں لگا سکتے ہیں اور اپنے گھریلو استعمال کیلئے تازی اور کیمیائی زہروں سے پاک سبزیات پکا کر کھا سکیں گے۔
سموگ کے حوالے سے کہا کہ تمام کسان کھیتوں میں موجود فصلات کی باقیات اور دیگر گند ہواس کو زمین میں دبا دیں، اس کو آگ نہ لگائیں، کیوں آگ لگانے سے علاقے میں سموگ میں اضافہ ہوگااور سموگ سے موسمی حالات میں خرابی کا باعث بنے گا۔ بیماریاں پیداہوں گی اور جس زمین میں آگ لگائیں گے اس زمین میں اس فصل کی کاشت کو بھی نقصان ہوفصل کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہری احتیاط کریں آگ نہ لگائیں، خلاف ورزی پر حکومت کی جانب سے سخت سزائیں اور جرمانے بھی عائد کئے جا سکتے ہیں۔گندم کی فصل کیلئے اپنی زمین کو اچھی طرح تیار کریں اور اچھا بیج استعمال کریں تا کہ گندم کی فصل اچھی ہوسکے۔