پنڈدادنخان
پنڈدادنخان پولیس کی موک ایکسر سائز، فرضی اشتہاری کو عدالت سے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا

پنڈدادنخان پولیس کی موک ایکسر سائز کا شاندار مظاہرہ، فرضی اشتہاری ملزم کو نہایت ہوشیاری سے عدالت سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک کی زیر نگرانی ایس ایچ او رانا لطیف کی قیادت میں پولیس ٹیم کے ہمراہ موک ایکسر سائز کامظاہرہ کیا۔
فرضی اشتہاری ملزم احاطہ کچہری میں گھس آیا اور عدالت کے اندر چھپ گیا جسے پولیس ٹیم نے زبردست حکمت عملی کرتے ہوئے ہوئے عدالت سے گرفتار کر لیا، مزاہمت پر ملزم فرضی فاہر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے فوری ہسپتال پہنچا دیا۔
ایوان عدل میں موجود لوگوں نے پولیس کی کارروائی کو زبردست سراہا۔