جہلم

نااہل ہونے کے بعد لانگ مارچ یا دھرنے کا جواز نہیں بنتا۔ اشرف چغتائی

جہلم: صادق و امین کہلانے والے اور چار سال سے کرپشن ختم کرنے کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے کو جب الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا تو قوم کو ان کی دیانت داری نظر آ گئی۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان نااہلیت کے بعد کسی بھی لانگ مارچ یا دھرنا کا جواز نہیں بنتا وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، وہ اب غلط بیانی اور جھوٹ سے مزید عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ عمران خان کے چار سالہ دور میں ملکی معیشت تباہ ھوئی اور عوام کو صرف فی صد ریلیف نہیں ملا، مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب عوام پس کر رہ گئے، اب عمران خان کو آئندہ الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے۔

ایک سوال کی جواب میں اشرف چغتائی نے کہا کہ جب کپتان کو ملکی مفاد کی خاطر مل بیٹھ کر بات کرنے کا کہا جاتا تو وہ وہ اپنے غرور اور ضد اور نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا درس دیتے پائے جاتے، اب بیک ڈور مذکرات کی باتیں صرف پی ٹی آئی کی طرف سے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button