
جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پولیس چوکی کے انچارج عامر کیانی نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی ہوئی خاتون کا گم ہونے والا بیگ ڈھونڈ کر اسکے لواحقین کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجوالہ کی رہائشی خاتون طبعی معائنے کی غرض سے آئی اوع خاتون اپنا بیگ ایمرجنسی میں بھول گی بیگ میں نقدی سونے کے زیوارات اور قیمتی دستاویزات تھے ہسپتال میں قائم پولیس چوکی کے انچارج عامر کیانی نے خاتون کا پرس ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کردیا۔
انچارج عامر کیانی کا کہنا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریں ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے عامر کیانی کو شہریوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔