ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے دینہ کے صحافیوں ملک بوستان اور شیخ رضا کی رسم قل ادا کر دی گئی

دینہ: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے دونوں صحافیوں ملک بو ستان اور شیخ علی رضا کی رسم قل کی تقریبات اپنی اپنی رہائش گاہ پر منعقد کی گئیں ، رسم قل کی تقریب میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کارو باری ، صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی اور مرحومین کی درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پیر شہاب کے مقام پر 2 روز قبل ٹریفک حادثے میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے صحافی ملک بوستان اور شیخ علی رضا کی رسم قل کی تقریبات ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئیں ، ملک بوستان کی رسم قل کی تقریب ان کی رہائش گا ہ کیانی سٹریٹ دینہ میں منعقد کی گئی جس میں حضرت خواجہ پیر زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف ، تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فوق شیر باز ، رضوان سیٹھی ، حاجی اظہر چوہدری ، اقبال خان ، رب نواز گوندل ، چوہدری محمد افضل سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، صحافیوںسمیت کارو باری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
صحافی شیخ عتیق کے بھائی صحافی شیخ علی رضا کی رسم قل ان کی رہائش گاہ محلہ کوثر آباد جی ٹی روڈ دینہ میں منعقد کی گئی ، تقریب میں پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی ، سابق ناظم سٹی دینہ رفیق بھو لا ، راحیل خلیل ایڈیٹر رو زنامہ جذبہ ، رضوان سیٹھی ، حاجی چوہدری اظہر ، اقبال خان ، شہباز بٹ ، چوہدری عابد ، امتیاز بیگ ، عامر کیا نی ، راجہ وقار ، کفیل بیگ ، ریاض گوندل ، نعیم بھٹی ، ادریس چوہدری ، میاں طارق محمود ثانی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کارو باری اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی اور دونوں مر حومین کے لئے حضرت خواجہ پیر زکریا نعمانی اور پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے خصوصی دعا کی ۔