جہلماہم خبریں

چوروں کو کلین چٹ دینا پاکستان کے لئے تباہ کن ہے۔ فواد چوہدری

جہلم: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام نئے انتخابات سے ہی ممکن ہے، عمران خان کی جدوجہد جاری ہے ہم سب ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار کیسے ریفرنسز سے رہا ہو رہے ہیں، عدالتیں جس طرح تماشہ دیکھ رہی ہیں بڑا ہی حیران کن امر ہے ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوٹا ہوا پیسہ ہمارا نہیں بلکہ اس ملک کا ہے جو واپس ملنا چاہئے، ملکی لوٹے پیسے کی فکر عمران خان کو ہونی چائیے اتنی ججز صاحبان کو بھی ہونی چاہئے، جب مخالف وکیل ہی خود تعینات کرنا ہے تو کیا نے کیا خاک چلنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوٹے ہوئے پیسے کی فکر تمام اداروں کو ہونی چاہئے، بیرون ملک پیسہ لوٹ کر لے جانے والوں کو این آر او ٹو دیدیا گیا، ہمارے طاقتور ادارے اپنی ذمہداریاں محسوس کریں، پاکستان کا پیسہ لوٹنے والوں کو کلین چٹیں دینا تباہ کن ہو گا، ملکی پیسہ لوٹنے والوں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک میں مایوسی پھیلے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے، نیب قوانین میں ترامیم کر کے قانون کو بدلہ جا رہا ہے۔ پراسیکیوشن کی تبدیلی پر عدالتی اور سول سوسائٹی کا رد عمل آنا چاہئے، اسحاق ڈار کے آج کے فیصلے پر حیران ہوں، اب وہ ملک کا وزیر خزانہ ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی آزادی کے سفر کو نئی جہت دے رہی ہے۔ جدوجہد کو نئے گئیر میں ڈال رہے ہیں جو اب اسلام آباد ہی رکے گا، 25 مئی کو ہمارے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چار ہزار چھاپے مارے گئے۔ ہم جو سٹریجڈی بنا رہے ہیں ان کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چار ہفتوں میں حکومت سے جان چھڑا لیں گے۔ الیکشن ڈیلے کرنے کی تجاویز کو مسترد کرتے ہیں، پراسیکیوشن سے باہر نہیں جا سکتے۔ کچھ بی ہو جائے ہم نے ہر حال میں نئے انتخابات کرانے ہیں۔ آئی ایم ایف کے بعد ڈالر کی قیمت 20 روپے بڑھ گئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے کئی بار ثابت کیا وہ فسطائی حکومت کا وزیر داخلہ ہے۔ ہمارے دور حکومت میں تین دھرنے ہوئے جہاں ہم نے شرکاء کو کھانا فراہم کیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کے لوگوں کو کھانا دینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ عام لوگ جہاں ایک دیگ کھاتے ہیں وہاں مولانا کے لوگ تین دیگیں کھاتے ہیں۔ رحیم یارخان میں عمران خان کا خطاب مختلف شہروں میں براہ راست دکھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button