جہلم میں پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، 2 خواتین گرفتار

جہلم: 15 کی کال پر ایس ایچ او سٹی چوہدری عمران حسین اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث دو خواتین کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سٹی پولیس کو 15 کال موصول ہوئی کہ ملزمان جسم فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں،دونوں کی شناخت نوشین اور نویدہ سے ہوئی، ملزمان کو فوری گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ جسم فروشی گھناؤنا دھندہ ہےجو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button