دینہ
اسٹیٹ بینک نے5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع

دینہ: وزار ت خزانہ کی ہدایت پر اسٹیٹ بینک نے5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر کام شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کیلئے اسٹیٹ بینک نے پالیسی مرتب کرنا شروع کردی ہے۔
جب 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا تو کاروباری طبقات اور لوگوں کوموقع دیا جائے گا کہ وہ اس سے قبل اس کرنسی کوتبدیل کروا لیں یا پھر بینکوں میں جمع کروا دیں۔
بینکوں میں کرنسی نوٹ تبدیل کروانے والوں کاریکارڈ بمعہ شناختی کارڈ نمبر محفوظ کیا جائے گا۔ ایسے افراد بارے یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ وہ فائلر ہیں یا نان فائلرز بڑی رقم تبدیل کرانے والوں سے ان کے گوشواروں بارے بھی معلوم کیا جائے گا۔