سوہاوہ
سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان اور منشیات فروش گرفتار

سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائیاں، قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان سمیت منشیات فروش ملزم گرفتار، اسلحہ اور چرس برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان ثمر اقبال اور شہباز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے ارشاد احمد نامی شہری کو قتل کیا تھا، ملزمان سے 2 پسٹلز 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے۔
دوسری کارروائی میں منشیات فروش ملزم قمر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی کے لیے مثبت شگون ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔