دینہ

لمپی سکن کے جانوروں کا دودھ اور گوشت قابل استعمال ہے۔ ڈاکٹر محمد عاصم رضا

دینہ:  لمپی سکن کے جانوروں کا دودھ اور گوشت قابل استعمال ہے، اس بیماری کا اثر چمڑے تک ہوتا ہے اس وائرس کے اثرات چھوت کی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی ہاتھ لگانے سے بیماری پھیلتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد عاصم رضا نے آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کو ئی بھی شخص افواہوں پر کان نہ دھرے، لمپی سکن جانوروں کا دودھ اور گوشت قابل استعمال ہے ، بیماری کے دوران جانور کا دودھ کم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص نے ویٹنری ہسپتال میں ہم سے مشورہ کر سکتا ہے ہماری دی گئی ہیلپ لائن سے بھی مستفید ہو سکتا ہے دودھ اور گوشت میں اس بیماری کا کوئی اثر نہیں ہوتا ، 21دن اس کی بیماری کا ٹائم ہوتا ہے اپنے جانوروں کی احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو کھلا نانہ چھوڑیں اور متاثرہ جانوروں کو باقی جانوروں سے دور رکھیں ، اس بیماری کا اخراج گوبر اور پیشاب سے ہو تا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button