جہلم

جہلم میں ریلوئے روڈ پر تجاوزات، انکروچمنٹ عملہ لمبی تان کر سو گیا، شہر ی سراپا احتجاج

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ریلوے روڈ کے فٹ پاتھ پر برگر اور شوارما کے اسٹال لگ گئے، فٹ پاتھ پر پیدل چلنا بھی بند ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر بنے فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات ہونے لگیں، بلدیہ کے اہلکاروں نے شہریوں کے لیے بنائے گئے فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات کی بھرمار کرا دی برگر اور شوارما کے اسٹال فٹ پاتھ کے اندر لگ گئے، شہری سڑکوں پر چلنے پر مجبور ہیں۔

شاندار چوک سے لے کر ون فائیو کے دفتر تک دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں پر دکانداروں نے اپنا سامان لگانا شروع کر دیا جبکہ کئی دکانداروں نے اپنے موٹرسائیکل بھی فٹ پاتھ پر کھڑے کر کے شہریوں کے لیے پیدل چلنا بھی بند کروا دیا یہ سب کچھ بلدیہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔

ریلوے روڈ پر سڑک پر چلنے پر مجبور ہیں اور سڑک پر چلتے بھی خطرہ رہتا ہے کہ کہیں کوئی گاڑی ہی ٹکر نہ مار جائے فٹ پاتھ پر برگر اور شوارما کے اسٹال سج چکے ہیں شہر کے ہر بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہوچکی جبکہ چنگ چی رکشہ والوں نے بھی ہر سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے روڈ پر شہریوں کے چلنے کے لیے بنائے گئے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں کو خالی کروایا جائے اور شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button