
جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت مدرسے کے بچوں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حیات، امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل ویکسینیشن ہی ہے ، ویکسینیشن کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔
انہوں نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور مدرسوں میں پڑھنے والے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو جلد از جلد کورونا ویکسینیشن لگوائیں تاکہ کورونا جیسی وبائی بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہم ہر مشکل حالات میں ہمیشہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں اور مستقبل میں بھی ایسے ہی مل کر چلیں گے۔