دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 2 موٹرسائیکل چوری

دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، نامعلوم چور وں نے دینہ میں 2 مختلف واقعات میں 2 موٹرسائیکل لے اڑے ، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں گزشتہ چند ماہ سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ دن بدن زور پکڑنے لگا۔ غازی ٹاؤن دینہ میں محمد قاسم جاوید ولد جاوید اختر موٹرسائیکل دوکان کے باہر کھڑا کر کے سودا سلف لینے گیا جب واپس آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا، کافی تلاش کرنے کے بعد کچھ پتہ نہ چل سکا۔
دوسری واردات میں وقار حسین ولد خضر حیات سکنہ میانہ محلہ دینہ کا رہائشی اپنے عزیزوں سے ملنے کے لیے جی ٹی روڈ اوور ہیڈ برج نزد ریلوے لائن گلی میں موٹرسائیکل کھڑا کر کے اندر گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا۔
یاد رہے کہ دینہ میں متعدد موٹرسائیکل چوری ہو چکے ہیں جن کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔