پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں کی نئے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوپہلی سلامی، ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا

پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں کی نو تعینات ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کوپہلی سلامی ، ڈاکوؤں نے لِلہ روڈ پر گولپور گاؤں کے قریب ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا، لوٹ مار کے دوران مسافروں پر تشدد بھی کیا گیا، شہری عدم تحفظ کا شکا ر، ڈی پی او جہلم سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان سرکل میں تقرر تبادلوں کے طوفان کے ساتھ ہی جرائم پیشہ عناصر بھی حرکت میں آنا شروع ہوگئے، تھانہ پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں گولپور کے قریب تقریباً صبح پانچ بجے نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا۔

ڈکیتی کے دوران تاجر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقد،65ہزار روپے کا قیمتی موبائل اور ڈرائیور سے تقریباً پانچ ہزار روپے نقدی لے کر باآسانی فرار ہوگئے۔ تاجر کے مطابق ڈاکو تقریباً ایک گھنٹے گاڑیوں کو روک کر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور لوٹتے رہے، روز بروز بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور اضافی ٹیکسوں کی ماری ہوئی عوام پر رحم کیا جائے اور ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیںتاکہ عوام کا جان و مال محفوظ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button