سوہاوہ میں مسیحی برادری کا کرسمس کے تہوار پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد، کیک کاٹاگیا
سوہاوہ: دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، پاکستان میں بھی شہر شہر کرسمس کی تقریبات جاری ہیں۔
اسی سلسلہ میں سوہاوہ میں بھی کرسمس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،مسیحی برادری اپنی عید کا تہوار کرسمس منا رہی ہے جس کے لیے ملک بھر میں مسیحی کمیونٹی اپنی اپنی عبادت گاہوں میں تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے۔ سوہاوہ میں بھی کرسمس کے حوالے سے مذہبی جوش و خروش سے ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مسیحی برادری نے شرکت کی۔
تقریب میں ملکی سلامتی اور اتحاد بین المذاہب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں مذہبی اور کرسمس کے حوالے سے نغمے پیش کیے گئے جبکہ بچوں نے کرسمس کے حوالے سے ڈرامہ اور ٹبیلو پیش کیے، تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔
تقریب کے شرکاہ اور انتظامیہ نے حکومت پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مذہبی ازادی حاصل ہے اور وہ مکمل ازادی سے اپنی مذہبی رسومات اور تہوار مناتے ہیں، انتظامیہ نے مقامی پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے تقریب میں سکیورٹی کے درائض انجام دیئے۔