جہلماہم خبریں

جہلم میں پتنگ بازی پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد نہ کروایا جا سکا

جہلم: پتنگ بازی پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد نہ کروایا جا سکا، پتنگ بازی جیسے خطرناک خونی کھیل سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، کبھی کوئی زخمی ہو جاتا ہے تو کبھی کوئی اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، اس حوالے سے قانون سازی میں سختی کی جائے، پتنگیں تیار کرنے اور فروخت کرنے والے دکانداروں کو گرفتار کیا جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کھیل کھیل نہ رہے اور جانوں کیلئے خطرہ بن جائے تو اس کھیل کو بند کر دینا چاہیے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کیمیکل اور دھاتی ڈور کی تیاری پر سخت پابندی عائد ہونی چاہئے پہلے بھی پتنگ بازی کی جاتی تھی نوجوان اپنے گھروں کی چھتوں پر پتنگیں اڑاتے تھے اور اس میں دھاگے کا استعمال کیا جاتا تھا اب تو اس میں جدت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمیکل اور دھاتی ڈور استعمال کی جارہی ہے جو انسانی جانوں کے لئے سخت نقصان دہ ہے، سڑکوں پر جاتے اور گلی محلوں میں یہ خطرناک ڈور شہریوں کے گلوں پر پھر جاتی ہے جس سے لوگ زخمی ہو جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button