جہلم

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گیس کا پریشر زصفر ہوگیا، عوام ذہنی تناؤ کا شکار

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں گیس کا پریشرز صفر ہوگیا، بالخصوص علی الصبح، دوپہر اور رات کھانا پکانے کے اوقات کار میں قدرتی گیس کی سپلائی اور پریشر غیراعلانیہ طور پر تعطل کا شکار ہو جاتا ہے جس کے باعث امور خانہ داری کے تمام ترنظام ٹھپ ہو کر رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء سینکڑوں سے زائد درخواست گزاروں نے سوئی گیس کے نئے کنکشن لگوانے کے لئے سوئی گیس دفتر میں کاغذات جمع کروارکھے ہیں، نامعلوم وجوہات کی بناء پر محکمہ سوئی گیس کی انتظامیہ نے نئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے بند کر رکھے ہیں ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ شہر کے متعدد علاقوں سمیت ملحقہ آبادیاں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں جس کیوجہ سے خواتین کی اکثریت آشوب چشم کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر آنکھوں کی بینائی سے محروم ہورہی ہیں۔

شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر پٹرولم سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ گھریلو خواتین کی خانہ داری میں پیش آنے والی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button