
سوہاوہ: اے این ایف نےسوہاوہ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب تلاشی کے دوران گاڑی سے 7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ برآمد شدہ منشیات کی 4کلوگرام مقدارگرفتار ملزمہ کے ذاتی قبضے جبکہ 3کلوگرام مقدار گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے مطابق گاڑی میں سوار راولپنڈی کے رہائشی ثاقب علی، بہزاد حیدر اور لاہور کی رہائشی نسرین بی بی نامی 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔