پنڈدادنخاناہم خبریں
للِہ انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی

پنڈدادنخان: موٹروے پر للِہ انٹرچینج کے قریب مسافر بس ٹرک سے ٹکراگئی، نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس للِہ انٹرچینج موٹر وے پر احمد آباد کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد زخمی ہوگئے، جن کو ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کیا جا رہا ہے۔