جہلم
میونسپل کمیٹی جہلم نے مسیحی برادری کے لئے کرسمس سستا بازار لگا دیا

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم کے چیف آفیسر غلا م قمر وڑائچ کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر آفتاب عالم کی زیر نگرانی مسیحی برادری کے لئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے سول لائن شلوم سنٹر کے سامنے کرسمس بازار لگادیا گیا ہے۔
کرسمس بازار میں چوڑیاں، مہندی،گھی، آٹا، دالیں، سویاں وغیرہ بازار کی بانسبت سستی مہیاکی جائیں گی۔
انفورسمنٹ انسپکٹر آفتاب عالم نے بتایا کہ کرسمس بازار لگانے کا مقصد مسیحی برادری کی خوشیوں کو سستی اشیاء فراہم کرکے ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے تاکہ یہ بھی اپنی خوشیوں سے خوبصورت انداز میں مناسکیں۔