جہلماہم خبریں

شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ آر پی او سید خرم علی

جہلم: آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے جہلم کا دورہ کیا، جہلم آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی کا ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کاانعقاد کیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقادبھی کیا، سنگین نوعیت کے مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کی۔ ملزمان کی گرفتاری یقینی بنا کر مقدمات کو یکسو کیا جائے، سپر وائزری افسران خود مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیں۔

آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم نے ہدایت دی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں، منشیات سپلائی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اضافی نفری لگائی جائے، ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی میں تیزی لائی جائے۔

آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے تھانہ دینہ اور خدمت مرکز سوہاوہ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button