
جہلم: پی ٹی آئی کا جہلم میں 29 اگست کی بجائے 27 اگست کو جلسے کا اعلان، عمران خان خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر جلسوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جہلم سمیت ملک کے 17 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
29اگست بروز سوموار کو عمران خان جہلم کرکٹ سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن جلسہ کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا اور اب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 27 اگست بروز ہفتہ کو جہلم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔