جہلم
یوم قائداعظم پر جہلم تاریخی نوادرات کی نمائش الفلا ح میں منعقد ہوگی

جہلم: یوم قائد اعظم پرشایان شان تقریب منعقد کرنے، قوم کو بابا ئے قوم کے فرمودات اور قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنے اور نوجوانوں میں جذبہ الوطنی بیدا ر کرنے کیلئے حسب روایت ہسٹاریکل ریسرچ اینڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے تحت تاریخی نوادرا ت،قدیم سکوں، ڈاک ٹکٹوں، دلچسپ کرنسی نوٹوں ،تمغوں اور نایاب کتابوں و تصاویر کی نمائش 25 دسمبر بروز اتوار الفلاح کمیونٹی سنٹر مشین محلہ جہلم میں 2 بجے تا 5 بجے شام منعقد کی جا رہی ہے جس میں شائقین، سکالرز، طلباء و طالبات شرکت کریں گے، نمایاں کارکردگی پر شرکاء کو ڈاکٹر عبدالشکور ملک ملک ایوارڈ دیا جائے گا۔