دینہ

پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں جہلم نے ماہ دسمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں جہلم کی ماہ دسمبر کے دوران شاندار کارکردگی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے گئے جبکہ 2 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں اور ہمراہ ٹیم نے ماہ دسمبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

غیر قانونی اسلحہ اور منشیات رکھنے والوں کے خلاف خلاف کاروائی کرتے ہوئے 30 بور پسٹل 2 ضرب روند بر آمد کر کے 1 مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 مجرمان اشتہاری کو گرفتار کیا گیا۔

دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے افراد کی مدد کی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں سب انسپکٹر عدنان اقبال نے کہا کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button