سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں افسوسناک واقعہ، 33 سالہ نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا

سوہاوہ کے گاؤں ہیتھیہ دھمیال کے 33 سالہ نوجوان کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی۔

33سالہ آصف اور اس کے سسر مزمل حسین مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے قریبی نالہ کانسی میں گئے، جنریٹر کا کرنٹ لگنے سے آصف موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

آصف دبئی میں بسلسلہ کام کاج مقیم تھا اور 2 ماہ پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی، پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے، نعش کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ ظہیر الدین بابر ہمراہ نفری ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ پہنچ گئے، لواحقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں آصف کی ناگہانی موت ایک حادثہ ہے اللہ کریم ہم سب کو صبر عطا فرمائے۔آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button